اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا
اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر سیدھی گولیاں فائر کیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی
اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی باشندوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کی جانے والی تحریک اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے براہ راست گولیاں ماریں اور آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شہید ہوا جب کہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائرجلائے اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔