ڈی سی او لاہور کا امریکی قونصلیٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
48 گھٹنے کے اندر امریکی قونصلیٹ کے باہر غیر قانونی طورپر قائم کئے گئے پلرز اور گیٹ گرادیئے جائیں، ڈی سی او لاہور
ڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے 48 گھنٹے میں امریکی قونصلیٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے امریکی قونصلیٹ کے باہر لگیں رکاوٹیں گرانے کے لئے خط لکھ دیا ہے، خط میں ڈی سی او لاہور نے حکم دیا ہے کہ 48 گھٹنے میں امریکی قونصلیٹ کے باہر غیر قانونی طورپر لگے تمام پلرز اور گیٹ گرادیئے جائیں۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ اگر رکاوٹیں نہ ہٹائی گئیں تو پھر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، دوسری جانب امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے ابھی کوئی خط موصول نہیں ہوا کا۔
واضح رہے کہ امریکی قونصلیٹ نے عمارت کے باہر ایک دروازہ قائم کرنے کی اجازت مانگی تھی جس پر ڈی سی او نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے جبکہ اسی دوران امریکی قونصلیٹ نے 4 پلرز کھڑے کردیئے جس پر ڈی سی او لاہور نے کام کو رکوادیا، دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا بھی کہنا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کو عمات کے دروازہ بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔