پی ٹی آئی حکومت کا مشرف غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ
وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں مقدمے کی پیروی کے لیے ایف آئی اے سے 3وکلا کا پینل،شرائط کار مانگ لیے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کامقدمہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں کیس کی پیروی کے لیے پراسکیوٹر کے تقرر کے حوالے سے ایف آئی کوکارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹرکی تقرری کے لیے تین ماہر وکلا کا پینل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے کو واضح ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پینل بھجوانے میں مناسب درکار وقت سے زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔ وفاقی حکومت یہ تاثر نہیں دینا چاہتی کہ حکومت اس کیس کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے یا کوئی بیک ڈور رابطوں کا تاثر لے۔
اسی امرکو مد نظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر پراسیکیوٹرکی تعیناتی کے لیے وکلا کا پینل اور اس کے ساتھ ان کے کام کی شرائط سے آگاہ کرے۔