صرف 2 روزمیں 5 کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکرقتل کردیا گیا الطاف حسین

دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے،الطاف حسین

سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائے۔ الطاف حسین فوٹو: فائل

HYDERABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 دن کے دوران ایم کیوایم کے 5 کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کرقتل کردیا گیا ہے۔


لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل یونٹ کے کارکن غلام حیدرجمالی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 2 روز کے دوران ایم کیوایم کے 5 کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کرقتل کردیا گیا لیکن اب تک کسی بھی کارکن کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے.

الطاف حسین نے ارباب اقتدار اورارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ غلام حیدرجمالی کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے، سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story