خیبرایجنسی میں کامیاب آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا آئی ایس پی آر

آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے پہاڑوں کی چوٹیوں پر قابض دہشت گردوں کو سخت مزاحمت کے بعد پسپا کردیا،آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فوج کے ایک افسر سمیت 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کر کے میدان کی مغربی پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا جب کہ اس دوران 19 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ کارروائی میں فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید اور3 زخمی ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے پارا چمکنی اور خیبر ایجنسی میں میدان کے علاقے میں آپریشن شروع کیا، آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے پہاڑوں کی چوٹیوں پر قابض دہشت گردوں کو سخت مزاحمت کے بعد پسپا کردیا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے جب کہ اس دوران فوج کے ایک افسر سمیت 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران مقامی افراد نےبھرپور تعاون کیا، سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کی محمدی ٹاپ سمیت دیگر اہم چوٹیوں پرکنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story