مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 6 نوجوانوں کو شہید کردیا

قابض فوج نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا

قابض فوج نے نوجوانوں کو گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا فوٹو:فائل

KARACHI:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ قابض فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مزید 8 کشمیری شہید


بھارتی فورسز نے آج بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید نوجوانوں کو گرفتار کرکے پہلے ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اور پھر عسکریت پسند قرار دے کر ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔

شہید نوجوانوں کی شناخت گلزار احمد، فیصل احمد راٹھور، زاہد احمد میر، مسرور احمد مولوی، ظہور احمد لون اور رؤف احمد کے نام سے ہوئی۔ قابض فوج نے جمعرات کو بھی 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے نتیجے میں تین روز میں شہدا کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے روایتی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے وادی میں نہ صرف انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی بلکہ ٹرینیں بھی منسوخ کردیں۔
Load Next Story