لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری لوگوں کے ساتھ ظلم ہےوزیر اعلیٰ بلوچستان
گوادر سمیت دیگر اضلاع میں پانی کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں، جام کمال
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وہاں کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، گوادر سمیت دیگر اضلاع میں پانی کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں جب کہ لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وہاں کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہے جس کے لئے ایریگیشن حکام سمیت لسبیلہ انتظامیہ کو چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 8سے 10ہزار ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جب کہ ہر یونین کونسل کی سطح میں ایک گرلز اور ایک بوائزاسکول لازمی ہے انہوں نے کہا کہ گڈانی،وندر اور حب میں غیر قانونی ہاوٴسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیوں کہ بوگس اسکیموں پرسرکاری خزانہ ضائع ہوتا ہے اور اسکیموں سے عوام کوفائدہ نہیں ہوتا ہے۔