فکسنگ اسکینڈل ترویدی وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار
پیسر نے اجیت چنڈیلا کی دعوت پر بکیز کی پارٹی میں جانے سے انکار کیا۔
KARACHI:
راجستھان رائلز کے بولر سدھارتھ ترویدی نے جمعے کو مقامی عدالت میں مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرادیا۔
ان کا یہ بیان انڈرسیکشن 164 کے تحت ریکارڈ کیاگیا جس کو پراسیکیوٹر ثبوت کے طور پر استعمال کرسکے گا، تاہم دہلی پولیس کے کمشنر نیرج کمار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ترویدی اس کیس میں پراسیکیوشن کے گواہ بنیں گے، ذرائع کے مطابق ترویدی نے اپنی ٹیم راجستھان رائلزکے گرفتار ہونے والے انکیت چھاون، اجیت چنڈیلا اور شری شانتھ کے برعکس جواریوں کی کئی پیشکشوں کو ٹھکرایا، 30 سالہ فاسٹ بولر نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پکڑے جانے والے اجیت چنڈیلا کی دعوت پر اس منفی کام میں شامل ہونے سے انکارکیا تھا۔
اس کے علاوہ ترویدی نے بکیزکی جانب سے رقم اور تحائف قبول کرنے سے بھی منع کردیا تھا، سینئر پولیس اہلکارکے بعد عدالت میں ترویدی پراسیکیوشن کے گواہ کے طور پر پیش ہونگے، تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس کیس میں فاسٹ بولر کی گواہی سے وہ گرفتار شدہ کرکٹرز پر الزامات ثابت کرسکیںگے، چنڈیلا نے انکے علاوہ آسٹریلین کرکٹر بریڈ ہوج اورکیون کوپر سے بھی بکیز کی پارٹی میں شرکت کرنے کا کہا تھا، لیکن ان دونوں نے بھی انکار کردیا تھا۔