فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرا گیا
ہانگ کانگ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری، 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں
فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طاقت ور طوفان 'منگ کھٹ' جنوبی چین پہنچ گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں سال کا سب سے طاقت ور طوفان 'منگ کھٹ' 28 افراد کو ہلاک اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد ہانگ کانگ پہنچ گیا۔ خراب موسم کے باعث 12 سو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
طوفان کے باعث ہانگ کانگ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ہانگ گانگ انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ساحل سمندر پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ شہر کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ریسکیو ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب فلپائن میں اب بھی تیز ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں اور امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ درجنوں لاپتہ افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے جب کہ شہر کے تمام ہی بڑے اسپتالوں میں زخمیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ریلیف کیمپ میں شہریوں کی بڑی تعداد پناہ لیے ہوئے ہے۔