برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کی غلطی نہ کرے امریکی انتباہ

امریکی سرمایہ کاری کیلیے برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ جڑا رہنا ضروری ہے.

امریکی سرمایہ کاری کیلیے برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ جڑا رہنا ضروری ہے. فوٹو: فائل

امریکا نے برطانیہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی غلطی نہ کرے ورنہ کئی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے محروم ہوجائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے واضح کیا کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوجاتا ہے تو امریکا کیلیے یہ انتہائی مشکل ہوگا کہ وہ برطانیہ کے ساتھ کئی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا علیحدہ سے معاہدہ کرسکے۔




امریکی حکومت نے برطانوی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی غلطی نہ کرے اور ملک میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ جڑا رہنا ضروری ہے۔
Load Next Story