نوازشریف مریم صفدرکا پیرول آج ختم مزید توسیع کی درخواست کا امکان
کلثوم نواز کے انتقال پر حکومت کی جانب سے پیرول پر رہائی آج سہہ پہر ختم ہوجائے گی
لاہور:
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد تجہیر ز تدفین وغیرہ کیلیے دی جانے والی پیرول پر رہائی کی مدت آج مکمل ہو جائے گی۔
تینوں اسیران کو آج شام تک لاہور سے واپس سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کردیا جائیگا جبکہ تینوں کے پیرول پر رہائی میں مزید 5 روز کی توسیع کیلیے آج پیر کو درخواست دینے کا امکان ہے تاحال شریف فیملی کی جانب سے صوبائی حکومت یا محکمہ داخلہ پنجاب کو توسیع کیلیے نئی درخواست نہیں دی گئی لہذا پیرول کی مدت پوری ہونے پر تینوں اسیران کو لاہور سے واپس سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کردیا جائیگا۔
پیرول پر رہائی میں توسیع کیلئے آج پیر کو درخواست دینے کا امکان ہے، معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں کی مزید 5 دن کیلئے پیرول رہائی کی مدت بڑھانے کیلئے آج پنجاب حکومت کو درخواست دی جائیگی، امید ہے کہ حکومت پنجاب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول رہائی کی مدت بڑھا دیگی۔