وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری
نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 34 نان امپورٹڈ، 41 امپورٹڈ جب کہ 27 بلٹ پروف ہیں
حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، نیلامی کا عمل 3 مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اورتیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بھینسیں اور ہیلی کاپٹر نیلام کرنے کا فیصلہ
گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو کل رقم کا 10 فیصد پہلے جمع کروانا ہوگا جب کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری وزارت داخلہ کے اجازت نامے سے مشروط ہیں۔ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 34 نان امپورٹڈ، 41 امپورٹڈ جب کہ 27 گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا، اس کے علاوہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔