بالی ووڈ سے کبھی آؤٹ نہیں ہوئی بس اپنی سہولت کے مطابق کام کررہی ہوں مادھوری
نجانے کیوں لوگ ’’گلاب گینگ‘‘ اور ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ کو میری بالی ووڈ میں واپسی کا نام دے رہے ہیں، مادھوری ڈکشت
بالی وڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی فلم انڈسٹری کو خیر باد نہیں کہا بلکہ اپنی سہولت کے مطابق کام کررہی ہوں۔
بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں مادھوری ڈکشت نے کہا کہ ہر شعبے سے وابستہ لوگ اپنی سہولت اور بنائے گئے منصوبے پر عمل کرتے ہیں اور وہ بھی فلم انڈسٹری میں اپنی سہولت اورآسانی کو مدنظررکھ کر کام کررہی ہیں اور اس حوالے سے میں نے کچھ پلاننگ بھی کررکھی ہے لیکن نجانے کیوں لوگ ان کی ان 2 فلموں کو بالی ووڈ میں میری واپسی کا نام دے رہے ہیں جو کہ کسی بھی طور پر صحیح نہیں ،مادھیوری کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں، لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کی آئندہ فلموں کا انتظار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مادھوری ڈکشت نے آخری بار 2007 میں ''آجا نچ لے میں'' اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اب کم و ببیش 6 سال بعد ان کی 2 فلمیں ''ڈیڑھ عشقیہ'' اور ''گلاب گینگ'' تکمیل کے مراحل میں ہیں۔