دیپکا سے قریبی تعلق ختم ہونے کی وجہ میری والدہ نہیں رنبیر کپور

میری والدہ دیپكا پڈوكون سے بے حد محبت كرتی ہیں اور وہ مجھے خوش دیكھنا چاہتی ہیں، رنبیر کپور

رنبیر سے قریبی تعلق ختم ہونے كے باوجود ہم دونوں ایک اچھے دوست ہیں اور فلموں میں بھی ایک ساتھ كام كرتے رہیں گے، دیپکا پڈوکون فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپورکا کہنا ہے کہ دیپکا سے قریبی تعلق ان کی والدہ نیتو کپور کی وجہ سے ختم نہیں ہوا۔


بھارتی میڈیا كے مطابق رنبیر كپور نے كہا ہے كہ ان كی والدہ دیپكا پڈوكون سے بے حد محبت كرتی ہیں اور وہ مجھے خوش دیكھنا چاہتی ہیں تاہم دیپكا اور ان كے درمیان قریبی تعلق ختم ہونے كی وجوہات ذاتی نوعیت كی ہیں جس میں ان كی والدہ كا كوئی کردار نہیں ہے جب کہ دوسری جانب دیپكا كا كہنا ہے كہ رنبیر سے قریبی تعلق ختم ہونے كے باوجود ہم دونوں ایک اچھے دوست ہیں اور فلموں میں بھی ایک ساتھ كام كرتے رہیں گے۔

واضح رہے كہ رنبیر اور دیپكا كے درمیان 2008 میں فلم ''بچنا اے حسینوں'' كی شوٹنگ كے دوران قربتیں بڑھنا شروع ہوئی جو طویل عرصے تک جاری رہیں، گزشتہ روز اپنی نئی فلم ''یہ جوانی ہے دیوانی'' کی پروموشن تقریب میں بھی دونوں فنکار ایک ساتھ موجود تھے۔
Load Next Story