آسٹریا میں بینک ملازم کی غلطی سے ایک لاکھ20 ہزار ڈالرز دریا میں بہہ گئے
رقم ڈھونڈنے کے لئے طویل آپریشن کیا گیا تاہم وہ صرف 3 ہزار یوروز ہی مل سکے۔
ایک آسٹرین بینک ملازم کو اس وقت نوکری سے فارغ کر دیا گیا جب اس نے بینک کے ایک لاکہ 20 ہزار ڈالرز غلطی سے دریا میں بہا دیئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا کے صوبہ سیلزبرگ میں بینک کے ملازم کو 90 ہزار یوروز (تقریبا120،000ڈالرز) ایک بینک برانچ سے ہیڈآفس منتقل کر نے کے لیے دیئے گئے جسے وہ اپنی گاڑی میں رکھ کر ہیڈ آفس کی جانب روانہ ہوا تاہم راستے میں اس کی گاڑی کو ٹائر پنکچر ہو گیا، بینک ملازم نے گاڑی کا ٹائر بدلنے کے لیے ڈگی سے رقم کے بیگ نکال کر گاڑی پر رکھے اور ٹائر تبدیل کرنے لگا تاہم گاڑی ڈھلوان سطح پر کھڑی ہونے کی وجہ سے بیگ کھسک کر قریبی دریا میں جا گرے اور بینک ملازم ہاتھ ہی ملتا رہ گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس، ریسکیو ٹیموں اور محکمہ فائر کی جانب سے رقم ڈھونڈنے کے لئے طویل آپریشن کیا گیا تاہم وہ صرف 3 ہزار یوروز ہی ڈھونڈ سکے۔ پولیس نے لوگوں سے کو رقم ڈھونڈنے کی کوششوں سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریا کا راستہ انتہائی خطرناک ہے اس لیے کسی بھی قسم کی کوشش ناکام رہے گی۔ دوسری جانب بینک نے غیر ذمہ دارای پر ملازم کو برخاست کر دیا ہے۔