آرمی چیف کی چینی ہم منصب سے ملاقات سی پیک اور خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت
چینی آرمی چیف نے پاک فوج کے تجربات سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا
NEW DELHI:
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور سی پیک کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے۔ آج انہوں نے بیجنگ میں چینی فوج ' پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)' کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جنرل قمر باجوہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری اور دوطرفہ سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
چینی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں اور سی پیک کو دی جانے والی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کو سراہا۔ انہوں نے پاک فوج کے تجربات سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون میں مزید اضافے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔