برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی شہری فرحان جونیجو گرفتار
فرحان جونیجو سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا دست راست تھا
KARACHI:
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سرے کاؤنٹی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی شہری کو اہلیہ سمیت گرفتارکرلیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق گرفتار شخص 80 لاکھ پاؤنڈ کی پراپرٹی کا مالک ہے اوراس کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔
برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق پاکستانی جوڑا پراپرٹی کی خریداری کے لیے مالی ذرائع بتانے میں ناکام رہا جب کہ ان کی جائیداد قبضے میں لے لی گئی ہے۔
برطانیہ میں گرفتار پاکستانی شہری 18 گریڈ کا سابق سرکاری افسرنکلا جس نے حوالہ ، ہنڈی کے ذریعے 250 ملین دبئی میں اپنے اکاؤئنٹ میں منتقل کئے، فرحان جونیجو سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا دست راست تھا، جسے سابق وزیر نے وزارت میں ڈائریکٹرتعینات کیا تھا جب کہ ایف آئی اے نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف گیلانی، مخدوم امین فہیم اور فرحان جونیجو کے خلاف کرپشن کا سراغ لگایا۔
برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی شہری فرحان جونیجو کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا بعد ازاں دونوں کو تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔