شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حکومتی اضافہ مسترد کردیا
گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے، شہباز شریف کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حکومتی اضافہ مسترد کردیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ریلیف کے نام پر ووٹ لے کر آنے والی حکومت نےغریبوں سے ریلیف چھین لیا، مسلم لیگ (ن) گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کردیا
شہباز شریف نے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی مزید بڑھےگی، اشیائے ضروریہ اور دوسری مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام شدید متاثرہوں گے لہذا گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔
واضح رہے وفاقی كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی (ای سی سی)كا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر كی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گیس كی قیمتوں میں اضافے كی نظر ثانی شُدہ سمری كا تفصیلی جائزہ لینے كے بعد گیس كی قیمتوں میں اضافے كی منظوری دے دی گئی۔