معروف نغمہ نگار اور شاعر ریاض الرحمان ساغر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
ریاض الرحمان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے
سیکڑوں فلموں کے نغمے لکھنے والے معروف نغمہ نگار اور شاعر ریاض الرحمان ساغر طویل علالت کے بعد مالک حقیقی سے جاملے۔
ریاض الرحمان ساغر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور طبیعت کی ناسازی کے باعث کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ اپنی اس بیماری کے خلاف جانبر نہ ہوسکے اور طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ کامرس کالج کے گراؤنڈ میں صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔
ریاض الرحمان کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور دیگر سیاسی، سماجی اور فن موسیقی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسے ملک کا بڑا نقصان قرار دیا۔
ریاض الرحمان ساغر نے سیکڑوں پاکستانی اور کئی بھارتی فلموں کے لیے گیت لکھے جو عوام میں خاصے مقبول ہوئے۔ عدنان سمیع کی آواز میں ریاض الرحمان کے لکھے ہوئے گانے 'لفٹ کرادے'، 'بھیگی بھیگی راتوں میں' اور 'کبھی تو نظر ملاؤ' کو عوام میں کافی پذیرائی ملی۔