اچھے کامیڈین کے بغیر پاکستانی فلم بحال نہیں ہوسکتی گلاب چانڈیو
سینئر اداکار گلاب چانڈیو نے کہاہے کہ پاکستانی فلم اس وقت تک بحال نہیں ہوسکتی جب تک کوئی اچھا کامیڈین ہمارے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہوجاتا۔
ماضی میں ہم اپنی فلموں کی کامیابی کاسہرااپنے سرلیتے ہیں ایسابلکل بھی نہیں ہے ان خیالات کاظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ ہمارے ہاں رنگیلا،ننھا،منورظریف ،علی اعجازجیسے بڑے فنکارموجودتھے جواپنے کام سے عوام کواپنی جانب کرلیتے تھے مگرآج ہمارے پاس شفقت چیمہ اورشان جیسے لوگ موجودہیں جنھیں فلم کی الف بھی نہیں معلوم انھوں نے مزیدکہاکہ ابھی ہم بہت مشکلوں کے بعداداکارندیم کے حصارسے نکلے تھے کہ ایک اور فنکار نما آدمی انڈسٹری پرقابض ہوگیااگرپاکستانی پروڈیوسرز نے میرا، شان،اورشفقت چیمہ سے اپنی فلموں کو محفوظ نہ رکھااورپرانی کہانیوں پرچلتے رہے توفلم کبھی بحال نہیں ہوگی بلکہ مزیدتباہی کی جانب جائینگے۔انکاکہناتھا کہ نئے فنکارٹیلی وژن ڈراموں کے لیے معیاری کام کررہے ہیں انھیں مواقع دیئے جائیں ۔