پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ کا شاہد مسعود کو 28 ستمبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم
نجی ٹی وی کے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی 28 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے ملزم کو 28 ستمبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔
اینکر کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پر ان کے موکل کی درخواست ضمانت منسوخ کردی ہے، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت دی جائے۔
واضح رہے کہ اسپیشل سنٹرل جج ارم نیازی نے مقدمے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی اور گرفتاری کا حکم دیا تھا۔