گھی تیل پیکنگ پر پی ایس کیو سی اے کا نشان لگانے کی ہدایت

مجاز اتھارٹی سے لائسنس نہ لینے والے گھی تیل یونٹ کو سیل کیا جا سکتا ہے، پی وی ایم اے

پی ایس کیو سی اے کی جانب سے وناسپتی مینوفیکچررز کے اعلامیے کا خیرمقدم، اجلاس طلب۔ فوٹو: فائل

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) نے اپنے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس کیو سی اے ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے پی ایس کیو سی اے کا لائسنس حاصل کریں اور گھی تیل کی پیکنگ پر پی ایس کیو سی اے کا نشان شائع کیا جائے۔

پی وی ایم اے نے گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق گھی و کوکنگ آئل یا خوردنی تیل صرف پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) ایکٹ مجریہ 1996 کے جاری کردہ لائسنس کے ماتحت مینوفیکچر، اسٹاک سیل کیا جا سکتا ہے۔ پی ایس کیو سی اے کے سیکریٹری جنرل عمر اسلام خان کے دستخط سے جاری اعلامیے میں تمام گھی و کوکنگ آئل یا خوردنی تیل مینوفیکچررز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ نہ صرف پی ایس کیو سی اے کے لائسنس یافتہ ہو اور پیکنگ پر پی ایس کیو سی اے کا لائسنس نمبر اور مونوگرام بھی شائع کریں۔




پی ایس کیو سی اے کے واضح اعلامیے کے بعد ایسے تمام غیرلائسنس یافتہ گھی و کوکنگ آئل یا خوردنی تیل کا اسٹاک سیل کیا جائیگا اور یونٹ کو بھی سیل کیا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے نے اس اعلامیے کو سراہتے ہوئے پی وی ایم اے سے مزید تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کا اعلان کیا ہے کہ اس عمل کو کیسے تکمیل تک پہنچایا جائے۔
Load Next Story