بلدیہ عظمیٰ کے نچلے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگیافسران محروم
افسران میں شدید بے چینی اور اضطرا ب پایا جاتا ہے
ISLAMABAD:
بلدیہ عظمیٰ میں ایک گریڈ سے 14گریڈ کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئیں جبکہ نچلے گریڈ سے لے کر اعلیٰ سطح تک کے افسران کو عید سے قبل ماہ جولائی کی تنخواہوں کی ادائیگی ناممکن ہوگئی ہے، ہزاروں متاثرہ افسران نے الزام عائد کیا ہے کہ کروڑوں روپے ماہانہ رشوت کمانے والے افسران کبھی اس بات کا اندازہ نہیں لگاسکتے کہ تنخواہوں پر گزارا کرنے والے افسران کس طرح اور کون کون سی خواہشات کو مار کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ میں اگست کی15تاریخ کو ماہ جولائی کی تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں جبکہ16گریڈ سے20گریڈ تک کے افسران سے کہا گیا ہے کہ ان کو رواں ماہ جولائی کی تنخواہ عید سے قبل ادا کرنا ممکن نہیں،اس صورتحال سے افسران میں شدید بے چینی اور اضطرا ب پایا جاتا ہے، افسران کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے افسران کی اکثریت کا گزارہ اپنی تنخواہ پر ہوتا ہے۔