مشرف کیخلاف بغاوت کیس کل میموکیس منگل کوسنا جائیگا

سپریم کورٹ میں 3 سے 7جون تک سماعت کیلیے ایک لارجر،6 معمول کے بینچ تشکیل.

سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلیے دائر درخواستوں کی سماعت ہوگی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لیے 7 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

ایک لارجراور 6 معمول کے بینچ اگلے ہفتے 3 سے 7 جون تک اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد میں ایک 9 رکنی لارجر اور 4 معمول کے جبکہ لاہور اور پشاور رجسٹری میں ایک ایک بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ میموکیس کی سماعت منگل کو لارجر بینچ کرے گا۔




جبکہ مشرف کے خلاف بغاوت کیس پیرکو سنا جائے گا، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف مبینہ غداری کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کیلیے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔
Load Next Story