ملک بھر میں 10گھنٹے یکساں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری
لاہور، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدرآباد اور پشاور شامل
ملک بھر میں 10گھنٹے کی یکساں لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
یہ شیڈول سپریم کورٹ کے پورے ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کے حکم کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ شیڈول جاری کرنیوالوں میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدرآباد، پشاورکی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں۔ دوسری جانب شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہفتے کو بھی برقرار رہا۔ منڈی بہائو الدین میں18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف کشمیر کالونی کی رہائشی خواتین نے لوٹے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتی سڑک پر نکل آئیں۔
ادھر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ٹیکسٹائل و پاور لومز کی صنعت کیلیے 6گھنٹے، گھریلو صارفین 10 سے 12گھنٹے جبکہ زرعی صارفین کیلیے 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی، کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا رہا۔ این این آئی کے مطابق مختلف شہری علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 12سے 16جبکہ دیہات میں 18گھنٹے تک رہا۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں 3400میگاواٹ کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔ اس صورتحال کے باعث مظفرگڑھ اور رنگ پور سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، کئی علاقوں میں پانی کی قلت نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کیے رکھا۔