وفاق نے شعبہ تعلیمصحت وکھیل واپس مانگ لیے
وزارت قانون وانصاف کوسمری کامسودہ تیارکرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ISLAMABAD:
حکومت نے اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی پیشقدمی شروع کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں اٹھارہویں ترامیم کے تحت تحلیل ہونیوالے تعلیم،صحت اورکھیلوں کے شعبہ جات واپس مانگ لیے۔
باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ وفاقی حکومت نے ایجوکیشن، ہیلتھ اوراسپورٹس کے شعبوں کووفاق کے زیرکنٹرول کرنے کیلیے صوبائی حکومت کوتحریری طور پر آگاہ کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے متعدد منصوبے اورتعلیمی ادارے صوبوں میں کام کررہے ہیں، جن کے مالی معاملات حل کرنے اوربیرونی امدادسے چلنے والے منصوبوں کو مانیٹرکرنے کیلیے وفاقی حکومت کومسائل کاسامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں شعبہ تعلیم،دوسرے مرحلے میں صحت اورکھیل کاشعبہ شامل کیاجائیگا۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ امورکے افسرنے ایکسپریس سے گفتگومیں کہا کہ اٹھارہویں ترامیم کے تحت تعلیم،صحت اورکھیلوں شعبے بری طرح متاثر ہوئے،صوبوں کے پاس بیرونی ممالک میں زیرتعلیم طالبعلموں کی اسنادکی تصدیق تک کا بھی کوئی نظام نہیں۔