کوہلی کی عدم شرکت سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا سابق کرکٹرز

ٹیم اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلے، انضمام الحق

کنڈیشنز دونوں کیلیے یکساں سازگار ہیں، رمیز راجہ فوٹو: فائل

MULTAN:
سابق کرکٹرز کی نگاہیں بھی پاک بھارت مقابلے پر مرکوز ہوگئیں۔

ایک انٹرویو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پاک بھارت کہیں بھی مقابلہ ہو، زبردست اور دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے، دبئی میں روایتی حریفوں کا مقابلہ بھی دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا اس لیے ریگولر کپتان کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے مطابق ہی کھیلنا چاہیے۔


رمیز راجہ نے کہا کہ یواے ای کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلیے یکساں سازگار ہیں، پاکستان کی بولنگ پاور اور بھارتی بیٹنگ میں برتری کیلیے جنگ ہوگی، دبئی میں کانٹے دار مقابلہ ہونے کی امید ہے،اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کارکردگی دکھانے والی ٹیم کامیاب ہوگی، پاکستان کیلیے فخرزمان کا کردار اہم ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ یواے ای پاکستان کا ہوم گراؤنڈ بن چکا، گرین شرٹس فائدہ اٹھاسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی فائنل کی شکست کا خوف بھارتی ٹیم پر سوار ہونے کہ وجہ سے گرین شرٹس کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگی، سابق پیسر کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی لیکن تاہم ویرات کوہلی کا آرام کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

 
Load Next Story