سرحد پا رحملے پاکستان اورافغانستان مشترکہ تحقیقات پرمتفق
صدرزرداری نے مشترکہ فوجی ٹیم بھجوانے پررضامندی ظاہرکردی،افغان صدرآفس
پاکستان اورافغانستان سرحدپارحملوںکی تحقیقات کیلیے مشترکہ فوجی ٹیم سرحدپر بھجوانے پررضامندہوگئے ہیں۔افغان صدر حامدکرزئی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ صدرکرزئی اوران کے پاکستانی ہم منصب آصف زرداری نے منگل کومکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے موقع پر کیاہے۔
بیان کے مطابق صدر زرداری نے گولہ باری کی تحقیقات اورسرحد کے دورہ کیلیے مشترکہ فوجی وفدبھیجنے پررضامندی کااظہارکیاہے۔پاکستان کا کہناہے کہ دونوں رہنمائوں نے امن عمل اورباہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا تاہم تفصیلات بتانے سے گریز کیاہے۔ پاکستانی ایوان صدرکے مطابق دونوں رہنمائوں کااس امر پر اتفاق تھاکہ تمام گروپوں کوتشدد ترک کرکے امن عمل میں شامل ہونا چاہیے۔