کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق

سرجانی ٹاؤن سیکٹر7اےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعات ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر7اےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا، مراد علی گوٹھ سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیاگیا مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، سکھن میں 52 سال کے محمد اسلم اور بھینس کالونی میں محمد حنیف کو فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں واقعات ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہیں، ملیر میمن گوٹھ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تاہم اس کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

Recommended Stories

Load Next Story