پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

اسپیکر کے لئے رانا اقبال اور راجا راشدحفیظ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے علی شیر گورچانی اور وقاص حسن موکل مد مقابل ہیں۔

371 کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے 305، تحریک انصاف کے 26 اور پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہیں۔۔ فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ (ن) کے مدمقابل مشترکہ امیدوار میدان میں لے آئی ہے۔


پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے لئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے موجودہ اسپیکر رانا اقبال پر ہی اعتماد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے رانا مشہود کی جگہ راجن پور سے اسمبلی میں آنے والے علی شیر گورچانی میدان میں ہیں ، ان کے مدمقابل تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) مشترکہ طورپر راجہ راشدحفیظ کو اسپیکراوروقاص حسن موکل ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ تاہم پیپلز پارٹی نے ان عہدوں کجے لئے اپنے امیدوار سامنے نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 371 کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے 305، تحریک انصاف کے 26 اور پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہیں۔ اسکے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ شہید ضیا گروپ کے منتخب نمائندے بھی ایوان میں ہیں۔
Load Next Story