گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے، ذرائع
آئندہ ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گیس کی قیمتوں کے بعد اب آئندہ ماہ سے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد تک اضافہ
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا جائزہ 27 ستمبر کو لیا جائے گا جب کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی جائیگی۔