اتار چڑھاؤ کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 53600 روپے ہوگئی
زیادہ سے زیادہ قیمت بدھ کو 53700 روپے پر پہنچ گئی، چاندی 890روپے تولہ پر واپس آگئی
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1388 ڈالر ہوگئی جوکہ پیر کے روز 1394ڈالر تھی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 50روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر53600 روپے ہوگئی جوکہ پیر کے روز 53550 روپے تھی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ہفتے بھر کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد 45900 سے بڑھ کر 45942 روپے ہوگئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی زیادہ سے زیادہ قیمت بدھ کے روز دیکھنے میں آئی جب فی تولہ 53700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 46028 روپے ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے بھر کے دوران قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 890روپے تولہ اور 762.85 روپے فی دس گرام پر واپس آگئی۔