حکومت کا ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کی عمارتوں میں یونیورسٹیز بنانے کا فیصلہ
جب تک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا ہم دوسروں پر انحصارکرتے رہیں گے، فواد چوہدری
حکومت نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کی عمارتوں میں یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سے لیز پر دینے کے لیے پروپوزل مانگ لیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں پاک میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا کیوں کہ اس وقت ملک کو ریسرچ انسٹی ٹیوشنز کی ضرورت ہے، ریڈیو پاکستان کی عمارت 1950ء میں بنائی گئی اور اس دور میں بڑی مشینری استعمال ہوتی تھیں جب کہ موجودہ دور میں ریڈیو کو ایک کمرے سے بھی چلایا جاسکتا ہے اور ریڈیو پاکستان کی عمارت کی طرح دیگر عمارتوں کو بھی لیز پر دیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت پلاننگ کے مشورے کے ساتھ پی ٹی وی اکیڈمی میں بھی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، پی ٹی وی کی عمارت کے حوالے سے لیز کا کوئی ارادہ نہیں اسے اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک ملین ڈالر لگایا جائے گا جب کہ ریڈیو کی تنظیم نو کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت حسین کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا ہم دوسروں پر انحصار کریں گے۔