ٹنڈوآدم وڈیرے نے 2 بچیوں کا زبردستی نکاح کرادیا
بیٹیوں اورمجھے قید کر رکھا تھا،ایک بیٹی اب بھی ان کے قبضے میں ہے ،تاج محمد.
ٹنڈو آدم کے رہائشی 2 معصوم لڑکیوں کا سانگھڑ کے نزدیک مکھی کے بااثر وڈیرے نے اپنے گاؤں کے2 لڑکوں سے زبردستی نکاح کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے تاج محمد عرف تاجو مزاری کی 2 معصوم لڑکیوں کی زبردستی شادی کرادی ہے،13سالہ عابدہ کی شادی الہ بخش ولد حبیب اللہ مگسی سے جبکہ10سالہ جمیلا کی شادی بھویو والد کیوڑو مگسی کے ساتھ کی گئی۔
لڑکیوں کے والد تاج محمد مزاری نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے غلام قادر سے بڑی بیٹی کے ایک لاکھ50 ہزار اور چھوٹی بیٹی کے90 ہزار روپے لیے تھے اور یہ طے ہوا تھا کہ لڑکیاں بالغ ہونے کے بعد دیں گے، مگر وڈیرہ غلام قادر نے زبردستی میری بیٹیوں کی شادیاں کرادیں اور مجھے بھی اس نے 2 ماہ تک اپنے گاؤں میں قید کیا ہوا تھا، ہم وہاں سے بھاگ کریہاں پہنچے ہیں، میں اپنی ایک بیٹی جمیلا کو لیکر آیا ہوں جبکہ بڑی بیٹی عابدہ ابھی تک ان کے قبضے میں ہے۔