بجٹ میں غریب ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے ایپکا
تنخوہواں میں صرف 7 سے 10 فیصد اضافے کے فیصلے کو رد کرتے ہے ،اشرف بوزئی.
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے بجٹ 2013-14 میں غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات سے دس فیصد اضافے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایپکا کی جانب سے دیئے جانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں غریب ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
یہ مطالبہ ایپکا کے صوبائی صدر اشرف بوزئی نے نور محمد شیخ، انوار زئی، حسین بخش بلال کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی کے نتیجے میں غریب ملازمین سے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں وفاق میں کامیاب ہونی والی جماعت اور نگراں حکومت کی باہمی مشاورت سے بنائے جانے والے بجٹ 2013-14 میں غریب سرکاری ملازمین کی تنخوہواں میں صرف 7سے 10 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا جو ایک ملازم دشمن فیصلہ ہے اور ایپکا اس فیصلے کو رد کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف 10 جون کو حیدرآباد ،11 جون کو لاڑکانہ اور12جون کو سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2 سو فیصد اضافے کے ساتھ میڈیکل، کنوینس اور ہاوس رینٹ میں 100 فیصد اضافہ اور ملازمین کے بچوں کو سن کوٹہ پر ملازمتیں دی جائے کیا جائے بصورت دیگر اگر بجٹ میں ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔