سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی 3 رکنی بینچ 24 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا

دانیال چوہدری نے عمران خان پر کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے 2017 میں عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں دانیال چوہدری نے عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
Load Next Story