اظفر رضوی کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا

اگر ورثا نے بیان نہ دیا توآج سر کاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جائے گا.

تفتیش کا آغاز کردیا،ہر پہلو پر بارک بینی سے تحقیقات ہو رہی ہیں،پولیس. فوٹو: اے ٹی یو پی

ممتاز ماہر تعلیم اظفر رضوی کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔

اگر مقتول کے ورثا نے بیان نہ دیا تو آج(پیر) کو سر کاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے شب کریم آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ماہر تعلیم اظفر رضوی اور ان کے ڈرائیور عبدالغفار کو ہلاک کردیا تھا اور ملزمان فرار ہوگئے تھے، دہرے قتل کے واقعے کا مقدمہ اتوار کو بھی درج نہیں کیا جاسکا۔




اس سلسلے میں ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او حسیب اﷲ قریشی نے بتایا کہ پولیس نے کئی مرتبہ مقتول اظفررضوی کے ورثا سے رابطہ کیا تاہم ورثا مصروفیت کی بنا پر بیان نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلسل مقدمہ درج کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اگر مقتول کے ورثا نے بیان نہ دیا تو آج(پیر) کو سر کاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جائے گا،انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے قتل کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور ہر پہلو پر بارک بینی سے تحقیقات ہو رہی ہیں،انھوں نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے9ایم ایم پستول کے10خالی خول ملے ہیں جنھیں فارنسک ڈویژن بھجوا دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story