مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
3نوجوانوں کو کپواڑہ کے علاقے نوگام، ایک کو پلوامہ کے علاقے شوپیاں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا.
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران کپواڑہ اور پلوامہ کے اضلاع میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان میں سے 3 نوجوانوںکو کپواڑہ کے علاقے نوگام جبکہ ایک کوپلوامہ کے علاقے شوپیاں میں وندینہ کے مقام پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے۔
دریں اثناء وندینہ کے نواحی گائو ںنوپورہ میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں لوگوں نے فوجی آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ انھوں نے بھارت کے خلاف اور آزٍادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس پھینکی اور ہوائی فائرنگ کی۔