نیٹو سپلائی روکنے کاجذباتی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے آفتاب شیرپاؤ

منتخب حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اور نیٹوسپلائی کامقصد دیکھے۔ آفتاب شیرپاؤ

منتخب حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اور نیٹوسپلائی کامقصد دیکھے۔ آفتاب شیرپاؤ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپائو نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ اتحاد کا بنیادی مقصد پختون قوم کی مایوسی کو دور کرنا ہے۔


پشاور پریس کلب میں نوشہرہ کے دیرینہ خدائی خدمتگار خاندان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما کفایت اللہ خان کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ مرکز میں اپنا الگ کردار ادا کریں گے۔ افغانستان سے اس وقت امریکا کا انخلا ہو رہا ہے۔ نیٹو سپلائی کو روکنا غیر اہم ہے اس لیے کوئی جذ باتی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ منتخب حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اور نیٹوسپلائی کامقصد دیکھے۔
Load Next Story