عمران خان سے اسمبلی رکنیت کاحلف انتخابی حریف ایازصادق لیں گے
عمران خان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں کاسٹ کر سکیں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج ہونیوالے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں کاسٹ کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اپنے انتخابی حریف سردارایاز صادق کے سامنے اٹھائیں گے۔ قومی اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس میںخفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائیگا ، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اسپیکر کیلیے سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کیلیے مرتضیٰ جاوید عباسی کو نامزد کیا گیا ہے۔