پولیس نے نواز شریف کا پنجاب ہاؤس میں رہنا خطرناک قراردیدیا

دونوں اطراف کھلی ہیں، ان کا وزیر اعظم ہائوس میں نہ رہنا سیکیورٹی خطرات کو بڑھا دیگا

ڈی آئی جی سیکیورٹی طاہر عالم کی طرف سے آئی جی اسلام آباد کو لکھے گئے مراسلے میں خدشات۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے نامزد وزیر اعظم نواز شریف کا ایوانِ وزیراعظم کے بجائے پنجاب ہائوس میں رہنا خطرناک قراردیدیا ہے۔

ایک ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی سکیورٹی طاہر عالم کی طرف سے آئی جی اسلام آباد کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ہائوس کی دونوں اطراف کھلی ہیں، نواز شریف کا وزیر اعظم ہائوس میں نہ رہنا اور پنجاب ہائوس میں قیام سکیورٹی خطرات کو بڑھا دے گا۔




خط کے مطابق ایوانِ وزیر اعظم کے باہر رہنے کی صورت میں وزیر اعظم کی سیکیورٹی مناسب طریقے سے تعینات نہیں ہو سکتی، پنجاب ہائوس کے قریب راستہ بند نہیں کر سکتے، کیونکہ لوگو ں کو مشکلات پیدا ہونگی ، نواز شریف کا وزیر اعظم ہائوس میں نہ رہنا سیکیورٹی خطرات کو بڑھا دے گا۔
Load Next Story