تربتایف سی بلوچستان کا آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر آمد

مستونگ میں نامعلوم افراد کی نیٹو کے 2 کنٹینرز پر فائرنگ، جل کر خاکستر ہوگئے

مستونگ میں نامعلوم افراد کی نیٹو کے 2 کنٹینرز پر فائرنگ، جل کر خاکستر ہوگئے فوٹو: آئی این پی

فرنٹیئر کور بلوچستان کے تربت کے علاقے تمپ میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور دو کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پچھلے چھ مہینوں کے دوران تمپ میں دہشتگردی کی کارروائیوںمیں تیزی آئی ہے جس میں فائرنگ کے 47واقعات ،گرنیڈ پھینکنے کے 9،راکٹ فائرنگ کے 11ریمونٹ کنٹرول بم کے 12اور کریکر کا ایک حملہ ہوا ، ان واقعات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع اور کئی زخمی ہوئے ،تمپ کے عوام نے دہشت گردوں کے خلاف ایف سی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا ااظہار کیا ،آئی جی ایف سی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان دہشت گردوں جرائم پیشہ افراد دھماکا خیز مواد اور اسلحہ کے خلاف کارروائی بلا خوف اور تفریق کی جاری رکھے گی۔




ادھر مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیٹو کے دو کنٹینرز کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔اتوار کو لیویز کے مطابق افغانستان سے آنے والے کنٹینر چمن سے کراچی جا رہے تھے کہ دشت کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ان میں آگ لگ گئی تاہم کنٹینرز کا عملہ محفوظ رہا۔دونوں کنٹینر جل کر خاکستر ہو گئے۔ قلات سے نمائندے کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے قریبی رشتے دار سمیع اللہ کی نعش غریب آباد سے ملی پولیس کے مطابق مقتول کو دو گولیاں لگی ہوئی تھیں نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
Load Next Story