مغرب پاکستان کی خودمختاری کااحترام کرےفضل الرحمن

ڈرون حملے ہرگز برداشت نہیں،انتخابات میں علماکو اسمبلیوں سے باہررکھنے کی سازش کی گئی

جذبہ خیرسگالی کے تحت قومی اورصوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ کی حمایت کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ مغرب کو پاکستان کی خودمختاری کااحترام کرناہوگا۔

ڈرون حملے ہرگز برداشت نہیں،علمائے کرام حکمت اور بصیرت کے ساتھ قوم کے عقائداوراعمال کی حفاظت کریں،مغرب پاکستان میں اسلامی اقداراورتشخص کوختم کرناچاہتاہے،خیبرپختونخوامیں مصنوعی اکثریت کے ذریعے حکومت کاقیام اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی آئینی تقاضاہے۔




وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ موجودہ انتخابات میں بعض عالمی قوتوںکی مکمل کوشش رہی کہ جمعیت علمائے اسلام اورعلمائے کرام اسمبلیوں سے آئوٹ ہوجائیں لیکن قوم نے تمام ترسازشوںکوناکام بنادیا۔انھوں نے کہاکہ عمران خان سے ذاتی نہیں بلکہ ملک اورملت کے وسیع تر مفادمیںاختلاف ہے،جذبہ خیرسگالی کے تحت قومی اورصوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ کی سپورٹ کی جائیگی۔
Load Next Story