پاکستان میں ٹیکس اصلاحات غیرتسلی بخش ہیںعالمی بینک

پالیسوں میں عدم تسلسل ہے،ویلیوایڈڈ اورآرجی ایس ٹی پراطلاق نہیں ہوسکا، رپورٹ

پالیسوں میں عدم تسلسل ہے، ویلیوایڈڈ اورآرجی ایس ٹی پراطلاق نہیں ہوسکا، رپورٹ

عالمی بینک نے پاکستان کی حکومت کی ٹیکس اصلاحات کو غیراطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں میں تسلسل کا فقدان ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ حکومت پاکستان کے ٹیکس وصولی اقدامات غیراطمینان بخش ہیں اور ٹیکس ایڈ منسٹریشن ریفارم پروجیکٹ کے پورے عرصے میں ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل نہیں دیکھا گیا پروجیکٹ کے ابتدائی سالوں میں سنجیدگی سے کام کیا گیا مگرسال 2005ء اور 2008ء کے درمیان اس پر زیادہ کام نہیں ہوا جس سے خاطرخواہ ٹیکس وصولی نہیںہوسکی جبکہ حکومت ویلیو ایڈڈ اور آرجی ایس ٹی کے اطلاق میں بھی ناکام رہی ہے۔
Load Next Story