ججز کی توہین و دھمکیوں کا الزام فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ میں ابھی تک پولیس نے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا

مقدمہ میں ابھی تک پولیس نے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کیخلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کیخلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے آفسر تعلقات عامہ شاہد حسین نے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو بتایا کہ فیصل رضاعابدی اور ان کے 3 ساتھیوں نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی توہین کی، بے عزتی کی اور انہیں دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 203 درج کرلیا تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
Load Next Story