عید ٹرینوں کے ٹکٹوں کی کھلے عام دگنی قیمت پر فروخت
ریزرویشن عملے نے ملی بھگت کرکے کمپیوٹر میں جعلی نام لکھ کر تمام ٹکٹیں بک کرلیں
HUNZA:
عید الفطر سے2 روز قبل اندرون ملک روانہ ہونے والی ٹرین کی ٹکٹوں کا کنٹرول ٹکٹ مافیا نے سنبھال لیا، تمام ٹکٹ خرید کر دگنی قیمتوں پر کھلے عام فروخت جاری ہے، ریزرویشن آفس سے ٹکٹ خریدنے آنے والے مسافروں کو لال جھنڈی دکھا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانے سے عید الفطر کے موقع مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے2 اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے کے روز سے عید اسپیشل ٹرینوں کی ٹکٹوں کے فروخت کا اعلان کیا تھا تاہم مسافروں کے پہنچنے سے پہلے ہی ٹکٹیں پر اسرار طور پر فروخت ہو چکی تھیں، ریزرویشن آفس کے باہر قطار میں لگے چند لوگوں کو ٹکٹیں دینے کے بعد ریزرویشن کلرک نے اعلان کیا کہ اب برتیں ختم ہوگئیں اور صرف سیٹیں رہ گئی ہیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد اعلان کیا گیا کہ تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی جس پر مسافروں کو شدید حیرت ہوئی اور انھوں نے کافی احتجاج کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریزرویشن آفس کے عملے نے بلیک کرنے والوں سے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے کمپیوٹر میں جعلی نام لکھ کر تمام ٹکٹیں بک کرلیں تاکہ ڈویژنل افسران اگر چیک کریں تو تمام سیٹیں بک دکھائی دیں،کینٹ اور سٹی ریزرویشن آفس سپروائزر بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے والوں سے مبینہ طور پر فی ٹکٹ کے حساب سے اپنا حصہ لیتے ہیں، عید اسپیشل سمیت کسی بھی ٹرین کی بغیر برتھ کی ٹکٹ بک کرانے پر300 روپے سے500 روپے اضافی رقم لے کر فوری ٹکٹ بک کرا کر دے دیا جاتا ہے، بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے والے اور ان کے نمائندے کینٹ اسٹیشن اور اس کے اطراف میں واقعے ہوٹلوں پر کھلے عام ٹرینوں کی ٹکٹ فروخت کر رہے ہیں جس میں مبینہ طور پر کینٹ ریلوے پولیس کے اہلکار و افسران بھی ملوث ہیں ، اندرون ملک جانے والی ٹرین کا بلیک کرنے والے سے ٹکٹ خریدنے والا کوئی بھی شخص اپنے نام سے سفر نہیں کرے گا کیونکہ ٹکٹ بلیک کرنے والوں نے کسی اور کے نام سے پہلے ہی سے خریدے ہوئے تھے۔