بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغان رضا نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اہلکار پرہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں

ضرغام رضا نئی دہلی کی مقامی مارکیٹ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے دارالحکومت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغان رضا پرحملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری تجارت ضرغان رضا نئی دہلی کی مقامی مارکیٹ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ قریب سے گزرنے والا شخص بھی حملے میں زخمی ہوا۔


دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پر حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اہلکار پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکار اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے قریب ان کی گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے انہیں کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ ضرغان رضا کو طبمی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story