کراچی پولیس نے بلاول ہاؤس کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹاکر سڑکیں کلیئر کردی
صدر زرداری نے بلاول ہاؤس کے اطراف میں سڑکوں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ تمام رکاوٹیں فوری ہٹادی جائیں۔
پولیس نے بلاول ہاؤس کے اطراف سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر تمام سڑکیں کلیئر کردی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق پولیس نے بلاول ہاؤس کے اطراف سے سیکیورٹی کے غرض سے لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکوں کو کلیئر کردیا ہے جس کے بعد وہاں سے ٹریفک کی روانی معمول پر آگئی ہے اور لوگوں کی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔
اس سے قبل صدر زرداری نے بلاول ہاؤس کے اطراف میں سڑکوں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ بلاول ہاؤس کے اطراف سے تمام رکاوٹیں فوری ہٹادی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہئے جس کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ صدر زرداری کے کراچی میں قیام اور بلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث گزشتہ چند روز سے بلاول ہاؤس کے اطراف میں کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگادی گئی تھیں جس کے باعث عوام کو وہاں سے آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔