پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پی ایچ ایف ایسا ماحول پیدا نہیں کررہی جو میری توقعات پر پورا اترتا ہو، رولینٹ اوٹمین

موجودہ حالات میں ایک بہترین ٹیم بنانا مشکل ہوگیا ہے، رولینٹ اوٹمین :ٖ فوٹو:فائل

پی ایچ ایف سے اختلافات بڑھنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رویئے سے نالاں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹیمن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے ملک ہالینڈ واپسی کی تیاری بھی کرلی ہے جب کہ وہ عہدے سے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان آئندہ دو روز میں کریں گے۔


رولینٹ اوٹمین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف ایسا ماحول پیدا نہیں کررہی جو میری توقعات پر پورا اترتا ہو اور ایسے حالات میں ایک بہترین ٹیم بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام ہیڈ کوچ کے فیصلے سے پریشان ہیں اور وہ اوٹیمن سے فیصلہ واپس لینے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم اگر رولینٹ اوٹمین اپنے فیصلے سے دستبردار نہ ہوئے تو ان کی جگہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جاسکتا ہے۔

 
Load Next Story