ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

ملکی پرچم بلند کرنے پر بہت خوش ہوں، گولڈ میڈلسٹ ورنیکا سہیل

اس ایونٹ میں 9خواتین پاور لفٹر پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں فوٹو:محمد یوسف انجم

ایشین بینچ پریس پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

دبئی میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ کے پہلے روز ورنیکا سہیل نے جونئیر کیٹیگری میں 47 کلو گرام مقابلے میں پاکستان کے لئے سونے کا یہ تمغہ اپنے نام کیا۔


اس ایونٹ میں 9 خواتین پاور لفٹر پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، جن میں 4سہیل سسٹرز بھی شامل ہیں۔ جو پاکستانی کھیلوں میں پہلا موقع اور ایک ریکارڈ ہے۔ پاکستان کے 4 مرد پاور لفٹرز بھی ان مقابلوں میں میڈلز جیتنے کا عزم رکھتے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ورنیکا سہیل کا کہنا ہے کہ وہ ملکی پرچم بلند کرنے پر بہت خوش ہیں، اسی طرح مواقع ملتے رہے تو وہ دوسرے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی میڈل جیت سکتی ہیں۔ ورنیکا کی دوسری بہنیں کل میڈلز کے لئے زور لگائیں گی۔
Load Next Story